جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

بالائی اور وسطی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 25 سے 30 جون تک پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ملک میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 جون کو سکھر اور جیکب آباد میں بادل برس سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.