جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

مائنس ون کا سوال بہت بار ہوچکا، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مائنس ون کا سوال اتنا ہوچکا ہے کہ اب اس کا کوئی مطلب نہیں رہا، وقت ثابت کرے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ گزشتہ ملاقات زبردست رہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل پر پہلے بھی اظہار خیال کرچکے ہیں۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اپنی 67 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.