جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

جام کمال بھی نئی پرواز کے لیے پر تولنے لگے

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال بھی نئی پرواز کے لیے پر تولنے لگے، پیپلز پارٹی سے رابطوں کے بعد مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے بھی ملاقات کرلی۔

جام کمال کی مریم نواز سے ملاقات کے موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سابق وزیراعلیٰ جام کمال ن لیگ کے دور میں نواز شریف اور پھر شاہد خاقان عباسی کی وفاقی کابینہ میں بھی وزیر تھے۔

جام کمال اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ بن گئے۔

دوسری جانب رُکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی نے بھی مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

مریم نواز کا رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دِل کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں کو ٹکٹ دیں گے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.