جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

مریم نواز کا بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے مریم نواز کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

جام کمال نے مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے سیاسی کردار سے بلوچستان میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان اور وہاں کے عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کرکے خوشی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.