جمعہ 4؍ذوالحجہ 1444ھ23؍جون 2023ء

ذہنی تناؤ کم کرنے کیلئے سادہ اور سہل اقدامات

ذہنی تناؤ روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہے، جب ہم ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں تو دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، ہم تیز سانس لیتے ہیں، ہمارے پٹھے اکڑ جاتے ہیں اور ذہن کو زیادہ مقدار میں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ کو ذہنی تناؤ کی کیفیت زیادہ دورانیے کیلئے ہوتی ہے تو ایسی صورتحال میں آپ کا ردعمل بہت اہمیت رکھتا ہے۔

آپ زندگی میں ذہنی دباؤ سے مکمل طور پر بچ تو نہیں سکتے لیکن اس پر بہتر ردعمل دے کر صورتحال کو قابو کیا جاسکتا ہے۔

سورج کی روشنی میں وقت گزاریں:

سورج کی روشنی ڈپریشن میں مبتلا افراد کیلئے پُراثر علاج ہوسکتی ہے اور اگر جنہیں ڈپریشن نہیں ہے ان کا موڈ بہتر بناتی ہے۔

کچھ وقت اکیلے گزاریں:

صرف 10 منٹ کیلئے اکیلے بیٹھنے سے آپ اپنی منتشر سوچ کو مجتمع کرسکتے ہیں۔

مراقبہ کیجیے:

5 منٹ کا خاموش مراقبہ آپ کو اس عمل کی تمام تر جزیات سے مستفید کرسکتا ہے۔

قہقہہ لگائیے:

قہقہہ لگانا اور ہنسنا ذہنی تناؤ کو شکست دینے کا بہترین طریقہ ہے۔

ڈائری لکھیے:

ذہنی تناؤ کا ایک حل یہ بھی ہے کہ اپنی خیالات کو قرطاس پر منتقل کریں۔ اپنے دن بھر کے معمولات لکھیں، کن باتوں سے پریشانی ہوئی اور ان کے حل کیلئے آپ نے کیا کیا، یہ سب تحریر کریں۔ لکھنے سے آپ کو اپنے خیالات ایک الگ نگاہ سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.