 
 
ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے خواہش مندوں کو بحر اوقیانوس کی تہہ میں لے جانے والی لاپتا آبدوز ٹائٹن میں پُرانا مواد استمعال کئے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندر کی گہرائی میں سیاحوں کی لاپتا آبدوز ٹائٹن میں برطانوِی تاجر کرس براؤن (Chris Brown) بھی سوار ہونے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم انہوں نے عین آخری لمحات میں اپنا ارادہ بدل لیا۔
برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں 61 سالہ برطانوِی تاجر نے بتایا کہ لاپتا آبدوز میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور معیار پر تحفظات کے باعث آخری وقت میں سفر کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں جب معلوم ہوا کہ آبدوز میں پرانا مواد استعمال کیا جا رہا ہے اور اسے کمپیوٹر گیم کھیلنے والے کنٹرولرز سے چلایا جائے گا تو انہوں نے کمپنی سے معزرت کرلی تھی۔
 
 
						
Comments are closed.