جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

پیرس: وزیراعظم شہباز شریف اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی پیرس میں ملاقات ہوئی، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

واضح رہے کہ دونوں رہنماﺅں نے پیرس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ 

 اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں قائدین کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

دونوں قائدین نے عالمی اور علاقائی امور پر باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ 27 کے شرم الشیخ اجلاس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو اہم پیشرفت قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شرم الشیخ نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام کے عزم سے عالمی سطح پر اہم پیشرفت کی بنیاد رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شرم الشیخ میں جس سیاسی عزم کا اظہار کیا گیا وہ بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.