جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

انسانی اسمگلرز کے مبینہ طور پر ایف آئی اے یونیفارم استعمال کرنے کا انکشاف

انسانی اسمگلرز کے مبینہ طور پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا یونیفارم استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلرز  گروہ کے بعض ارکان مبینہ طور پر ایف آئی اے کی یونیفارم استعمال کرتے ہیں۔

حبیب الرحمان نے کہا کہ کشتی میں کھانے میں صرف دال دی جاتی تھی، پانی ختم ہونے پر سمندر کا پانی پی کر گزارا کیا۔

ایف آئی اے یونیفارم میں ملبوس ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ شخص خود کو ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا، جعلساز انسانی اسمگلر کی ایف آئی اے یونیفارم میں تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

گرفتار ملزم ممتاز کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے 5 مقدمات درج ہیں، ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ یونیفارم کے استعمال اور ملزم کے نیٹ ورک سے متعلق جامع تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.