جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

ریلوے کا عیدالاضحٰی پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے عیدالاضحٰی پر تین اسپشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے عید اسپیشل ٹرین 26 جون کو روانہ ہوگی۔

کراچی سے لاہور کیلئے عید اسپیشل ٹرین 27 جون کو چلے گی جبکہ ایک اسپیشل ٹرین عید کے بعد 3 جولائی کو لاہور سے کراچی کیلئے چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام نے مزید کہا کہ عید اسپیشل ٹرینیں 10، 10 بوگیوں پر مشتمل ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.