جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

ملک بھر میں 24 جون تک شدید گرمی کی پیش گوئی

آج سے 24 جون کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج 22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.