جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

یونان کشتی حادثے کے مقابلے میں لاپتا آبدوز کو زیادہ میڈیا کوریج دینے کی مذمت

انسانی حقوق کی تنظیموں نے یونان کشتی حادثے کے مقابلے میں آبدوز لاپتا ہونے کے واقعے کو زیادہ میڈیا کوریج دینے کی مذمت کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ یورپ اور وسطی ایشیا کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جوڈتھ سندرلینڈ نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ اور لاپتا آبدوز واقعے میں حیرت انگیز اور خوفناک تضاد ہے۔

جوڈتھ سندرلینڈ کا کہنا ہے کہ 2 بحرانوں پر وسائل اور میڈیا کی توجہ میں تضاد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے کے لوگوں کو مرتا چھوڑنا اور آبدوز عملے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش انسانیت پر دھبا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.