بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

وزیراعظم پیرس پہنچ گئے، گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف پیرس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر اعلیٰ فرانسیسی حکام  اور پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی دعوت پر وزیراعظم فرانس کا دورہ کر رہے ہیں۔

شہباز شریف گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں 50 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت شرکت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزراء شیری رحمان، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی وفد میں شامل‎ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف دورے میں فرانسیسی صدر کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.