بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

احسن رمضان نے ایشین انڈر۔21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے احسن رمضان نے ایشین انڈر۔21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے ملاد پورالی کو 2-5 سے شکست دی۔

پاکستانی کیوئسٹ نے ابتدائی چار فریمز جیتے، اس کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے دو فریمز جیتے، ساتویں فریم میں احسن نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

احسن نے فیصلہ کن میچ 46-48، 5-70، 6-61، 29-62، 71-30، 67-55 اور 27-101 سے جیتا۔

احسن رمضان ایشین انڈر۔21 چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئیسٹ ہیں، ماضی میں فرحان مرزا دو مرتبہ جبکہ حارث طاہر اور ماجد علی ایک، ایک مرتبہ فائنل کھیل چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.