بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

پارٹی انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) جاپان کی سینئر قیادت کو مبارکباد

مسلم لیگ (ن) جاپان کے سینئر عہدیداروں نے پارٹی قیادت کو اگلے چار سالوں کیلئے اہم عہدوں پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان، چیئرمین ملک یونس، جنرل سیکریٹری شمس بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری عنصر، پارٹی کے اوورسیز کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود، ن لیگ یوتھ ونگ جاپان کے صدر ملک ارشد اور سابق صدر علی افضل کلیار نے بھی پوری لیگی قیادت کو پارٹی کے اہم عہدوں پر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس چند روز قبل اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں اعلیٰ قیادت نے شرکت کی تھی۔

جنرل کونسل نے شہباز شریف کو آئندہ 4 سال کیلئے پارٹی کا بلامقابلہ صدر اور مریم نواز شریف کو چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر منتخب کیا۔

احسن اقبال مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری اور مریم اورنگزیب سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئیں جبکہ اسحاق ڈار صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

کونسل نے عطا تارڑ کو ن لیگ کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.