بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

کوئٹہ ایئرپورٹ: ملازم نے مسافر کے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان واپس کردیا

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ملازم نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، مسافر کی لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان واپس کر دیا۔

ملازم نور احمد نے مسافر کے 18 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان ایئرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کیا۔

مسافر کوئٹہ سے لاہور روانہ ہوچکا تھا، مسافر نے لاہور سے ٹرمینل منیجر کوئٹہ سے رابطہ کیا اور سامان کی تفصیل بتائی۔

حکام نے رقم اور دیگر سامان ایئرپورٹ پر مسافر کے نامزد کردہ نمائندے کے حوالے کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.