بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

فٹنس روٹین کیلئے امریکی بحریہ کے سابق افسر کے مفید مشورے

امریکی بحریہ کے ایک سابق افسر نے فٹنس کیلئے چند قابل عمل تجاویز پیش کی ہیں۔

30 سالہ آسٹن الیگزینڈر کیلیفورنیا میں رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ باہر نکل کر تھوڑی سی ورزش یا چہل قدمی کرنے کیلئے کسی عذر کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے، یہ تو معمول کا حصہ ہونا چاہیے۔

الیگزینڈر فٹنس سے متعلق یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جس پر ان کے 12 لاکھ فالوورز ہیں۔

سابق نیوی افسر کا کہنا ہے کہ اگر آپ فٹنس کیلئے ورزش شروع ہی کر رہے ہیں تو چھوٹے سے شروع کریں۔

زیادہ تر لوگ ایک دم سخت مشقت کرتے ہیں جس سے ان کا حوصلہ مدھم پڑ جاتا ہے۔

ایک ہفتے 10 منٹ دوڑیں، اگلے ہفتے سے 20 منٹ دوڑیں، اسی طرح پہلے ہفتے کم وزن سے ورزش کریں، دوسرے ہفتے سے وزن بڑھائیں۔

الیگزینڈر نے کہا کہ ورزش سے پہلے ہی بازوؤں، ٹانگوں میں کھنچاؤ لانے سے عضلات ورزش کیلئے تیار ہی نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وارم اپ کیلئے کھنچاؤ کے بجائے دوڑ لگائیں۔

اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کر رہے ہیں تو آپ کو زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہے۔

غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ دن میں 6 گرام نمک سے زائد استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انٹرنیشنل سوسائٹی آف اسپورٹس نیوٹریشن کے مطابق کھلاڑیوں میں غذائی اضافے کیلئے پانی سب سے ضروری ہے۔

الیگزینڈر کہتے ہیں کہ بڑی مقدار میں ایک ساتھ پانی پینے کے بجائے تھوڑا تھوڑا پانی وقفے وقفے سے پیتے رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.