بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

پی ٹی آئی رہنما تابش توفیق کا کینیڈین شہریت چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے نئے سیکریٹری فنانس تابش توفیق نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین تابش توفیق نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے وہ اپنی کینیڈین شہریت ترک کر دیں گے۔ 

تابش توفیق گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.