بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

ساف چیمپئن شپ: پہلا ہاف مکمل، بھارت کی پاکستان پر 0-2 کی برتری

ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف پہلے ہاف میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان سنیل نے دونوں گول اسکور کیے۔

پہلے ہاف میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں رئیس نبی، عمر حیات اور بھارت کے سندیش کو یلو کارڈ ملا ہے۔

اب تک کے کھیل میں بھارت کی میچ پر گرفت 75 فیصد تک پائی گئی ہے جبکہ پاس کرنے کی ایکوریسی بھی 87 فیصد ہے۔

دوسری طرف گروپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی روایتی حریف کے خلاف میچ پر گرفت صرف 25 فیصد رہی جبکہ اس کی بال پاس کرنے کی ایکوریسی بھی صرف 55 فیصد ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور کویت کی ٹیمیں ہیں، پاکستان کا اگلا میچ 24 جون کو کویت جبکہ نیپال سے 27 جون کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.