بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

پارٹی سے عیلحدگی کی ترغیب، پی ٹی آئی کا پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کا آغاز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی اراکین کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے کے معاملے پر پرویز خٹک کے خلاف تنظیمی سطح پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا، جس میں پرویز خٹک سے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کرکے جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک 7 دن میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز خٹک کو دیے گئے نوٹس میں جواب تسلی بخش نہ ہونے یا اظہارِ وجوہ کے نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھانے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.