بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

ترکمانستان سے گیس لائی جائے، چین و یورپ گوادر میں کارخانے لگائیں: مصدق ملک

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ترکمانستان سے پاکستان گیس لائی جائے، چین و یورپ گوادر میں کارخانے لگائیں۔

اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وسطی ایشیاء توانائی کا کیپیٹل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترکمانستان میں بہت زیادہ گیس ہے، ہم نے تجویز دی ہے کہ ترکمانستان سے گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان لائی جائے۔

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا ہے کہ 1 دوست ملک نے کہا ہے کہ وہ 20 بلین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری پاکستان میں کرے گا۔

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں گوادر کے مقام پر دنیا کے مختلف ممالک کارخانے لگائیں، ہمارا پلان ہے کہ چین اور یورپ گوادر میں کارخانے لگائیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ گوادر کو توانائی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، یہاں سے گیس مختلف ممالک کو بھیجی جا سکے گی۔

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس سے آنے والے تیل کی بھارت میں ریفائننگ سے متعلق باتیں درست نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.