بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

میاں اسلم اقبال و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال اور محمد زبیر نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اے ٹی سی لاہور نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے ہر ممکن کوشش کی گئی، وہ اپنی گرفتاری سے بچنے کےلیے کوششیں کر رہے ہیں۔

عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے تفتیش درکار ہے، جو گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کریں گے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے، اس لیے استدعا ہے کہ دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.