بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

بینظیر بھٹو شہید کی 70ویں سالگرہ پر تقریب، آصفہ بھٹو زرداری کی شرکت

محترمہ بینظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہید بھٹو فاؤنڈیشن نے ’محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی اور جدوجہد‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد بھی کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کو تاریک دور سے نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی والدہ کی جدوجہد پر فخر ہے، بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

سیمینار سے سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر، شازیہ عطا مری، سینیٹر شیری رحمان، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر سحر کامران نے خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.