بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

جوبائیڈن کے چینی صدر کو ’ڈکٹیٹر‘ کہنے کے بعد چین کا ’ردعمل‘ سامنے آگیا

امریکا کے صدر جوبائیڈن کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دینے پر اب چین کی وزارتِ خارجہ نے ردعمل دیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں، امریکا کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ چین کے صرف ایک دن بعد ہی اب امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے صدر شی جن پنگ کو’ڈکٹیٹر‘ قرار دے دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان بنیادی حقائق، سفارتی پروٹوکول اور چین کے سیاسی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی صدر کو ڈکٹیٹر قرار دینا چین کے سیاسی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور کھلی سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.