بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ردوبدل

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

رینکنگ میں ردوبدل کے بعد انگلینڈ کے جو روٹ عالمی نمبر ایک ٹیسٹ بیٹر بن گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنس لابوشین پہلی پوزیشن چِھن جانے کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.