بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

پاکستان علماء کونسل کا ایس آئی ایف سی کے قیام کا خیرمقدم

پاکستان علماء کونسل نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔

چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کونسل کے قیام سے معاشی اور اقتصادی صورتحال میں بہتری آئے گی، دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے متوجہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درست سمت قدم پر وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.