منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

شمالی وزیرستان: آئی ای ڈی دھماکے سے دو فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) دھماکے سے دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللّٰہ شامل ہیں۔

علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.