منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ احسن رمضان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایران میں جاری ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارت کے ڈگ وجے کادیان کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 

تہران میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارتی حریف کیخلاف اعصاب پر قابو پاتے ہوئے 3-2 کے خسارے سے کم بیک کر کے 3-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔ 

بیسٹ آف 7 فریمز پر مشتمل کوارٹر فائنل میں احسن نے ابتدائی دو فریمز 19-76 اور 36-76 سے جیت کر برتری حاصل کی مگر اس کے بعد بھارت کے ڈگ وجے کادیان نے مسلسل تین فریمز جیت کر اسکور کو 3-2 کردیا۔ 

ایسے میں احسن رمضان نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے آخری دو فریمز 27-65 اور 9-70 کے اسکور سے اپنے نام کرکے یہ میچ 3-4 سے جیت لیا اور سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ 

احسن کی اس میچ میں کامیابی کا اسکور 19-76، 36-76، 67-35، 63-31، 72-55، 27-65، 9-70 رہا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.