منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو مراعات کے بل کی حمایت کردی

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو مراعات کے بل کی حمایت کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کو مراعات ملنی چاہئیں۔ اس میں کیا مسئلہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو مراعات ملیں تو اعتراض نہیں ہوتا کیونکہ آپ کی وہاں پہنچ نہیں ہوتی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلمینٹ سب سے بڑا فورم ہے، چیئرمین اور اسپیکر کو مراعات پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے 35 سال میں آج تک ٹرانسپورٹ الاؤنس (ٹی اے) ڈیئرنیس الاؤنس (ڈی اے) اور مفت ادویات نہیں لیں۔

حکمراں اتحاد میں اختلاف پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.