منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

تجارتی خسارے میں کمی کا جشن غیر ضروری ہے: پاکستان بزنس کونسل

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی کا جشن غیر ضروری ہے۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ توازن کےحساب سے دیکھیں تو روزگار ختم ہوئے ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل کے اعلامیے کے مطابق ملک میں صنعتی پیداوار کم ہوئی ہے، برآمدات نہیں بڑھیں، اسمگلنگ بڑھی ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ صحیح ہے، ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے۔

اعلامیے میں پاکستان بزنس کونسل کا مزید کہنا ہے کہ درآمدی خام مال کی عدم دستیابی سے بھی برآمدات کم ہوئی ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل کا اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ درآمدات کم کرنا پہلا قدم ہے، پائیدار حل نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.