بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

بات ہی نہیں کریں گے والی بات غلط ہے، اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بات ہی نہیں کریں گے والی بات غلط ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے 1 کروڑ 68 لاکھ ووٹ لیے جبکہ پی ڈی ایم نے مجموعی طور پر سوا دو کروڑ ووٹ لیے، اس لیے سیاسی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ جنہیں سوا دو کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالا ان سے سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جرم کیے ہیں تو اپنا نظام بہتر کریں مگر سیاسی ڈائیلاگ سے منع نہیں کر سکتے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک جس نہج پر پہنچ چکا ہے سب کو دو قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پوزیشن کمپرومائز کرکے حل نکالنا پڑے گا، ورنہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، میں ٹکراؤ کی اسٹریٹجی سے متفق نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.