منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

ملک بھر میں آج سے گرمی میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے پارہ اوپر جانا شروع ہوگا، 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجۂ حرارت 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے 4  ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.