منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

لاہور: 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی 440 وارداتیں

لاہور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈکیتی، چوری اور اسٹریٹ کرائم کی 440 وارداتیں رونما ہوگئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹے کے دوران موٹر سائیکل چوری کی 91 اور چھیننے کی 5 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں اس دورانیے میں کار چھیننے کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ریکارڈ کے مطابق ہربنس پورہ میں شہری کے گھر سے ڈاکو 26 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا۔

لاہور پولیس ریکارڈ کے مطابق گرین ٹاؤن میں شہری کے گھر سے ڈاکو 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے جبکہ سبزہ زار میں ڈاکو نے شہری کے گھر سے 18 لاکھ لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران 440 ڈکیتی، چوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.