پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے شہر کی علامتی چابی مرتضیٰ وہاب کے حوالے

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کی علامتی چابی مرتضیٰ وہاب کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کے کارکنان کا بھی شکر گزار ہوں۔ مرتضیٰ وہاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی سے وفا اور اس کی خدمت کریں گے۔ 

میئرکراچی نے کہا کہ نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے اور بلا تفریق مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.