بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

صدر ن لیگ سندھ شاہ محمد شاہ، سیکریٹری مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا فیصلہ

صدر مسلم لیگ ن سندھ شاہ محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ن لیگ سندھ مفتاح اسماعیل کو بھی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے آئندہ کچھ دنوں میں اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میری بہت سی باتیں پارٹی تسلیم نہیں کرتی، اُن کو دل سے نہیں لگانا چاہیے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ دفاع و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیاد پر پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں، اُنہیں پارٹی میں آ کر اپنا مؤقف رکھنا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا تھاکہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی نے وزیرِ خزانہ بنایا تھا، جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.