اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

9 مئی کے واضح مجرموں کو تاحال سزا ملتی نظر نہیں آرہی، طاہر اشرفی

وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واضح مجرموں کو تاحال سزائیں ملتی نظر نہیں آرہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 75 سال میں احتجاج ہوئے لیکن وہ کچھ نہیں ہوا جو 9 مئی کو ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کیا غصے میں آ کر کوئی اپنے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتا ہے؟ 9 مئی کو ایک ماہ 10 دن ہوگئے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ جو مجرم واضح ہیں، ابھی تک انہیں سزائیں ملتی نظر نہیں آرہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں بھی سزائیں دی گئیں۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا کے بہت سے ممالک سے بہتر ہیں، آئین اور قانون کی بالادستی سے مراد ہے کہ کوئی آئین اور قانون سے نہ کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات کریں، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے، اب جو کروڑوں خرچ کر کے آئے گا، اربوں کمائے گا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ ان مظلوموں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں جو سمندر کی لہروں کی نذر ہو گئے، ہر ماہ اس طرح کی خبریں ہمیں ملتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ ایکشن لیں، ملک میں امن و سلامتی نہیں لائیں گے تو نوجوان اسی طرح ڈوبتے رہیں گے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے روس اور دیگر ممالک کے ساتھ معاملات بہتر ہو رہے ہیں، سرمایہ دار پاکستان آنے کو تیار ہیں لیکن پاکستان میں امن ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.