اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کرگئی

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ سپریم کورٹ نے 15 جون تک زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواء سول پٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 557 تک پہنچ گئی، زیر التواء سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 758 ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت عظمیٰ میں زیر التواء فوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 915 ہے، سپریم کورٹ میں زیر التواء نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 438 ہے۔

سپریم کورٹ میں زیر التواء فوجداری اپیلوں کی تعداد ایک ہزار 62 ہے جبکہ سپریم کورٹ میں زیر التواء آئینی درخواستیں 130 ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس زیر التواء ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.