اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

آفاق احمد کا متحدہ پر الیکشن بائیکاٹ کیلئے پی پی سے قیمت وصول کرنے کا الزام

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کےلیے صوبے کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے قیمت وصول کرنے کا الزام لگادیا۔

لانڈھی کے الحمزہ گراؤنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کےلیے پیپلز پارٹی سے قیمت وصول کی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ حکومت سے علیحدہ اس لیے نہیں ہوتی کیونکہ اسے عوام کا احساس تک نہیں ہے۔

ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ نے مزید کہا کہ متحدہ نے مردم شماری کو ریڈ لائن قرار دیا لیکن وہ آج بھی حکومت سے چمٹی ہوئی ہے۔

آفاق نے میئر کراچی کے الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں انتخابی نتائج حق میں کرنے کےلیے غلط قدم کو سپورٹ نہیں کروں گا۔

چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی کا کہنا تھا کہ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بنادیا گیا لیکن متحدہ خاموش رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.