اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

یونان کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ گجرات سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ٹریفکنگ سرکل گجرات نے  وزیرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شبیر نے متاثرہ شہریوں کو یورپ بھجوانے کےلیے رقم وصول کی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ایجنٹ شبیر کو ایک متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشتی میں 100 سے زیادہ بچے موجود ہونے کا بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یونان سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے سے متعلق یونان حکومت نے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی معلومات پاکستان کو فراہم کردیں۔

یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی 9 جون کو لیبیا کے شہر بن غازی سے اٹلی کےلیے روانہ ہوئی تھی، یونان کے علاقے پلاس سے پچاس نوٹیکل میل دور 14 جون کو حادثہ پیش آیا تھا۔

حادثے کا مقام یونان کی حدود میں پانچ کلو میٹر گہرائی والے فشنگ ایریا کے قریب ہے، کشتی کا مالک مصری ہے کشتی میں پاکستانی، شام اور لیبیا کے رہائشی سوار تھے۔

حادثے کے بعد ہیلی نک کوسٹ گارڈ نے 12 پاکستانیوں سمیت 104 افراد کو ریسکیو کیا، 79 افراد کی لاشیں بھی نکالی گئی، لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھی۔ 14 پاکستانی انسانی اسمگلرز کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.