اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

امرناتھ یاترا: مقبوضہ کمشیر میں لاکھوں فوجیوں کی موجودگی میں ریزرو پولیس کی 85 کمپنیاں تعینات

مقبوضہ جموں و کمشیر میں سالانہ ہندو مذہبی تہوار امرناتھ یاترا کے حوالے سے وادی میں سینٹرل ریزرو پولیس کی 85 اضافی کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔ 

سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ وادی میں پہلے ہی قابض بھارتی فوجی لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزید اضافی فورسز سے مشکلات کا شکار کشمیریوں کی پریشانیوں میں اور اضافہ ہو جائے گا۔ 

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ 62 روزہ ہندو مذہبی تہوار یکم جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.