اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

پشاور: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ

پشاور میں شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن مچنی گیٹ پر 2 دستی بم پھینکے، تاہم دستی بم حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے تھانا مچنی گیٹ پر شدت پسندوں کے 2 دستی بم پھینکنے سے تھانے میں موجود ایک مال مقدمے کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم پھینکنے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

خیبر پختون خوا کےضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس نے سی ٹی ڈی کو درخواست دے دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.