اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو مشکل اور طویل مرحلہ ہو گا: رضا باقر

سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو یہ مشکل اور طویل مرحلہ ہو گا۔

لندن میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران ’پاکستان کے معاشی بحران کی جڑ کیا‘ پر سیشن ہوا۔

سیشن میں ڈاکٹر عشرت حسین، رضا باقر، شبیر زیدی اور ظفر مسعود نے اظہارِ خیال کیا۔

نئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان مقرر کئے گئے…

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں سے تعلقات چند مہینوں سے بہتر نہیں جس پر تشویش ہے۔

رضا باقر کا کہنا ہے کہ جن مالی اداروں پر انحصار ہو ان سے تعلقات تعمیری ہونے چاہئیں، ہم انہیں تکلیف نہیں پہنچا سکتے جو ہمارا خیال رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی مشکل زیادہ بڑی مشکل تھی، ہم اس سے نکلے تھے، اس سے بھی نکل آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.