اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

سائیکلون بپرجوائے ہوا کے شدید کم دباؤ میں تبدیل

سمندری طوفان بپرجوائے ہوا کا شدید کم دباؤ بن چکا ہے، جس کی باقیات اب بھی بھارت کے وسطی راجستھان پر ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران شہر میں درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد بدین کے ساحلی مرکز زیرو پوائنٹ پر ماہی گیروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

دوسری جانب طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد بدین کے ساحلی مرکز زیرو پوائنٹ پر ماہی گیروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔

ماہی گیر اپنی کشتیوں کی مرمت اور کشتیوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ کئی ماہی گیر کھلے سمندر میں شکار کے لیے بھی روانہ ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.