اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

کراچی کا آج کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب خیبر پختونحوا اور کشمیر میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم گرم اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.