اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

پشاور: ایکشن پلان کے تحت ڈینگی سے نمٹنے کے اقدامات

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے سیکریٹری ریلیف عبدالباسط نے کہا ہے کہ ایکشن پلان کے تحت ڈینگی سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

 عبدالباسط کا کہنا ہے کہ مچھر دانیاں اور حفظانِ صحت کٹس ہائی رسک علاقوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی بخار بظاہر تو ایک معمولی سا مگر سنگین بخار ہوتا ہے جو چند ہی روز میں خطرناک صورتِ حال اختیار کر لیتا ہے اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوتِ مدافعت کمزور ہوتی ہے۔

ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھر ایڈیس ایجپٹائی (Aedes Aegypti) کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.