ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

ایم کیو ایم والوں سے کہا تھا بائیکاٹ نہ کریں، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی بھٹو کا ہے اور بھٹو کا ہی رہے گا، ایم کیو ایم نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

سندھ اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں سے کہا تھا کہ بائیکاٹ نہ کریں، ہم ہاتھ جوڑ رہے تھے کہ بھائی الیکشن لڑ لو، آپ اپنی کمزوریوں کا الزام پیپلز پارٹی پر نہ لگائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بتایا  کہ اس سال 300 ارب روپے ترقیات بجٹ پر خرچ کریں گے، 102 ارب روپے کراچی کیلئے ہیں۔ 909 ارب روپے پانچ سال میں تعلیم پر خرچ کیے۔

انہوں نے طوفان اور بارشوں کے باعث نقصان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 20 ہزار اسکول تباہ ہوئے، ان پر 660 بلین روپے خرچ آئے گا، عالمی بینک سے مدد طلب کی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پانچ سال میں ہم نے 840 ارب روپے خرچ کیے، ہم اس سال ترقیاتی سیکٹر میں 300 ارب سے تجاوز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائیکلون کی صورتحال میں انتظامیہ، نیوی اور منتخب نمائندے سب موجود تھے، ہم نے اپنے قومی و صوبائی اجلاس چھوڑ دیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.