لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلر کہار کے قریب بس حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مسافروں میں تین خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، حادثہ سالٹ رینج میں پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ سالٹ رینج کے مقام پر پیش آیا۔
ڈپٹی کمشنر چکوال کا کہنا ہے کہ بس میں مجموعی طور پر 34 افراد سوار تھے، زخمیوں میں سے 7 کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.