ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

میئر کراچی الیکشن سے غیر حاضری: پی ٹی آئی نے 2 پارٹی ارکان کو عہدوں سے ہٹادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی نے میئر الیکشن سے غیر حاضر رہنے والے پارٹی ارکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے میئر الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 2 ارکان کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق سٹی کونسل رکن صنوبر فرحان کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے ہٹادیا ہے، وہ میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہی تھیں۔

اعلامیے کے مطابق سٹی کونسل کی رکن ثمرین ناز کو صفورہ ٹاؤن صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی خاتون بھی میئر الیکشن میں غیر حاضر رہی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.