ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان پہلے سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پہلے سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مہمان وزیر خارجہ سعودی سفارتخانے کا افتتاح بھی کریں گے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ ایران نے 7 جون کو سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.