ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

کشتی حادثہ؛ مرکزی ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستانی نوجوانوں کو غیرقانونی طریقےسے یورپ بھیجنے والے ایجنٹ کہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی اے گجرات میں مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ساجد محمود نے متعدد افراد کو لیبیا بھیجا، جس پر تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں موجود ہے۔

لاپتا ہونے والوں میں سیالکوٹ کے 27 سالہ کاشف بٹ کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کو ہوائی جہاز کے ذریعے اٹلی جانے کیلئے 23 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو ایف آئی اے گجرات کے حوالے کیا جائے گا، ملزم کے خلاف ایف آئی اے گجرات میں مقدمہ درج ہے۔

 وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کے مطابق مرکزی ملزم ساجد محمود پاکستان سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.