فیفا دوستانہ فٹبال میچز کےلیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ویمن اسکواڈ کے کیمپ کا اعلان کرتے ہوئے 27 کھلاڑیوں کو مدعو کرلیا۔
پی ایف ایف کے مطابق انٹرنیشنل فرینڈلی میچز 10 سے 18 جولائی کے دوران ہوں گے۔
پی ایف ایف منتخب 27 پلیئرز کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز میں شروع ہوگا، ٹریننگ کا سلسلہ کراچی کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا۔
تربیتی کیمپ کےلیے فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی کو مدعو کرلیا گیا جبکہ صنوبر عبدالستار، زلفیہ نذیر بھی کیمپ میں شامل ہیں۔
مڈ فیلڈرز میں علیزہ صابر، کائنات بخاری، ماریہ خان اور ماروی بیگ شامل ہیں جبکہ رامین فرید، سوہا ہیرانی اور ظہمینہ ملک کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔
ڈیفنڈرز میں کریمہ مہدی، کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، نورین بیگ، سحر زمان، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی شامل ہیں۔
پی ایف ایف کے مطابق ملیکہ نور ذاتی وجوہات کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں ہیں۔
فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی فٹبالر کائلہ صدیقی پہلی بار پاکستان کیمپ میں شامل ہیں جبکہ نیدرلینڈز میں کھیلنے والی کائنات بخاری بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.